زرعی یونیورسٹی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ملک فوڈ انڈسٹری ملتان کے تعاون سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور چیئرمین شعبہ فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کی ہدایت پر فوڈ سائنس فیکلٹی ڈاکٹر محمد شہباز، ڈاکٹر ندا فردوس،محمد عثمان نے ملک فوڈ انڈسٹریز میں لیکچر دیئے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد تمام فوڈ انڈسٹریز اور بزنس آپریٹرز کو محفوظ خوراک کی اہمیت خوراک کو لاحق خطرات کی اقسام ان کا کنٹرول خوراک کی تیاری سٹوریج اور ترسیل کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت اور بنیادی صفائی کے اصولوں سے ہم آہنگ کروانا ہے۔
ان تمام معلومات کی فراہمی کے بعد تکنیکی سیشن کے دوران ملک فوڈ انڈسٹریز کے ورکرز کے سوالات کے جوابات میں تکنیکی بنیادوں پر صلاح و مشورہ کرنے کے بعد ہدایات دی گئیں۔
فوڈ انڈسٹریز موجودہ حالات میں مشکلات کا شکار ہے فوڈ ورکرز مناسب تنخواہ نہ ہونے کی وجہ سے کثیر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ورکرز کو ان کی اخلاقی ذمہ داریوں کا احساس دلایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ڈپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ان روابط کو قائم رکھنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کے ساتھ عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے