Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول کی اختتامی تقریب

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے، تعلیمی اداروں میں کلچرل شوز اور فیسٹول کے ذریعے اپنے وطن کا کلچر نئی نسل کے سینے میں منتقل کیا جاسکتا ہے ،جس سے صحت مند سوچ رکھنے والا معاشرہ پروان چڑھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی میں سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ آج وطن عزیز جن حالات سے گزر رہا ہے نئی نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں تعلیمی نظام بہتر کرکے جدید خطوط پر انکی ذہنی آبیاری کرنا ناگزیر ہے۔

کمشنر نے کہا کہ سپورٹس و کلچر فیسٹول میں طلباء کی رنگارنگ پرفارمنس دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے امید ہے کہ انکے ٹیلنٹ کو مزید پروان چڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ خوبصورت پاکستان کے نام سے ایمرسن یونیورسٹی سے ایک مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، جس میں اپنے وطن کے مثبت پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا، کلچر فیسٹول بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button