Breaking NewsEducationتازہ ترین
سی ای او ایجوکیشن ملتان کا بڑا اقدام
محکمہ سکولز ملتان نے انٹرنل ڈیوٹی کرنے والے تمام اساتذہ کی اسائمنٹ منسوخ کردیں ، اصل جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔
تفصیل کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے اپنے آخری روز کے آخری حکم میں ایجوکیشن آفس میں تعینات تمام اساتذہ اور کلرکوں کی تبادلے منسوخ کردئے، اور ان کو اپنے اداروں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ حکام بالا کی ہدایت پر ایسے اساتذہ او ر کلرک کو محکمہ سکولز ملتان میں تعینات تھے، ان کو فوری طور پر ان کے اصل سکولوں میں واپس بھیجا جارہا ہے، ایسے تمام افراد کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔