ایم سی بوائز سکول محمود آباد کالونی ملتان میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی تقریب
گورنمنٹ ایم سی بوائز سکول محمود آباد کالونی ملتان میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ۔
اس موقع پر ہے ہیڈ ماسٹر عمر فاروق ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ حصول تعلیم ہر بچے کا بنیاد ی حق ہے طلبا و طالبات سخت محنت کی بدولت ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج جن بچوں نے پوزیشنز لی ہیں، اسی روایت کو آگے بھی جاری رکھا جائے کیونکہ آپ ہی اس ملک کا مستقبل ہیں۔
اس موقع پر ملک منیر ہانس ، سید کوثر شاہ نے کہا کہ اساتذہ بچوں کے بہتر مستقبل کےلئے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں طلبا و طالبات اپنے بہتر مستقبل کےلئے زیادہ سے زیادہ محنت کریں، اور اپنے والدین اور اساتذہ سے عزت و تکریم سے پیش آئیں، انشاء اللہ کامیابی انکو ضرور ملے گی ۔
اس موقع پر ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔