Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انٹر نیشنل آن لائن سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام ایک انٹر نیشنل آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
آن لائن سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جغرافیائی منظر نامہ کو دیکھیں تو پاکستان کا مستقبل گرین ہاؤس ہارٹیکلچر سے منسلک ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے پاکستان میں ہارٹیکلچر کی موجودہ صورتحال پر اور مستقبل کے رُجحانات خاص کرسی پیک کے حوالے سے روشنی ڈالی۔
چائنہ سے شرکت کرنے والے سائنسدان پروفیسر شیاؤمنگ وی نے جدید قسم کے گرین ہاؤس پر روشنی ڈالتے ہوئے مصنوعی ذہانت پر چلنے والے گرین ہاؤس کی اہمیت کے بارے میں بتایا وحید احمد پیٹرن ان چیف پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن نے 2030 کااپنا نظریہ پیش کیا کہ کس طرح ہارٹیکلچر کے شعبہ کو آگے لے جایا جاسکتا ہے ۔
آن لائن سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے ڈاکٹر تنویر احمد نے ڈاکٹر کاشف رزاق، ڈاکٹر گلزار احمد، ڈاکٹر سمیع اللہ اور 200 سے زائد شُرکاء نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button