Breaking NewsSportsتازہ ترین
سرکاری کالجز کے گراؤنڈ ز پرائیویٹ شہریوں کے لئے کھولنے کافیصلہ

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کالجز کی گرانڈوز عام شہریوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
شام کے اوقات میں کھیلوں کے گراونڈز پر عام شہری بھی کھیلوں میں شامل ہوسکے گے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کالج لیول پر کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔کمیٹی میں متعلقہ علاقے کے عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔عام شہری ممبر شپ کے بعد گروانڈز کا استعمال کرسکیں گے۔گراونڈز ہر شام کے اوقات میں کھیلوں کے علاؤہ کوئی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ کالجز گرانڈوز مغرب کے وقت تک استعمال ہونگی۔عام شہریوں کے لیے صرف صرف بوائز کالجز کی گرانڈوز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔




















