Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن، پرائیوایٹ اداروں نے سمر کیمپ کا اعلان کردیا

محکمہ سکولز نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں یکم جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی مگر اس اعلان کے بعد پرائیوٹ اداروں نے سمر کیمپ کا اعلان کردیا۔
جس پر والدین نے شدید احتجاج کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں پرائیویٹ سکولز حکام پیسے کے چکر میں بچوں کی زندگیاں داو پر لگانے تلے ہیں اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں ۔
اس بارے میں سی ای اوز شمشیر خان کا کہنا ہے کہ کسی ادارے کو قانون سے بالاتر اقدام نہیں کرنے دیں گے، حکومتی نوٹیفکیشن کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی، والدین اپنے بچوں کی صحت کی خاطر حکومت احکامات پر عمل کریں، اور ہمیں نشاندہی کریں ۔




















