Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آئی ایس پی اور این سی بی اے کو سیل کردیا گیا

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے شعبہ پراپرٹی ٹیکس زون تھری نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی ہدایت پر ای ٹی او عبدالمجید قریشی کی نگرانی میں انسپکٹر محمد سلیم میتلا اور اسلم لاشاری و ٹیم کے دیگر سٹاف نے لاکھوں روپے پراپرٹی ٹیکس کی نادہندہ انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب اور این سی بی اے کالج کو حتمی نوٹس کے اجراء کے باوجود ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 50 لاکھ روپے سے زائد واجب الاداء ہیں ، جبکہ این سی بی اے کے ذمہ 4 لاکھ 25 ہزار روپے واجب الاداء ہیں۔
محکمہ کی جانب سے انتظامیہ کو متعدد نوٹس جاری کیئے گئے ہیں، لیکن ان کی جانب سے ٹیکس ادائیگی میں لیت و لعل کرنے پر گذشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر ایکسائز کی ٹیم نے مذکورہ اداروں کو سیل کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button