پیف سکولوں میں طلباء کی مائیگریشن پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے سکولوں میں طلباء کی مائیگریشن پالیسی نہیں تھی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا تھا۔
جس پر پیف حکام نے مائیگریشن پالیسی نافذ کردی ہے اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ طلباء اور والدین کو معاش کے سلسلے میں یا کسی دوسری وجوہات کی بنا پر ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانا پڑتا ہے ، سکولوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کا کوئی طریقہ کا نہیں تھا، جس کی وجہ سے طلباء کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا تھا ۔
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سال 2023-24 سے مائیگریشن پالیسی کا آغاز کیا جارہا ہے، تمام سکولوں کو محدود مدت میں مائیگریشن کی اجازت ہوگی ۔
جس کے مطابق اس وقت 31 مئی تک مائیگریشن کرائی جاسکتی ہے ، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سیشن سے کیو آر اے ٹی کے ڈیڈ لاک ہونے کی تاریخ تک مائیگریشن ہوسکے گی۔
پیف سکول اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر طالب علم کو سکول چھوڑتے وقت سرٹیفکیٹ کا اجراء یقینی بنائیں، جس تعلیم سال میں بچے ڈراپ ہوجائیں گے ، انہیں اسی سال مائیگریشن کےلئے لیا جائے گا۔
وہ پارٹنر سکول جہاں طلباء داخلہ لیں گے وہا ں صرف بچے کا ب سرٹیفکیٹ جمع ہوگا ، جس کے بعد سس پر پورا ڈیٹا لوڈ ہوجائے گا۔




















