Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کا احتجاج کا اعلان

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی نے مطالبات کے حق میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

ایمپلائز کے صدر ملک صفدر حسین اور سیکرٹری رانا مدثر نے ایک پمفلٹ جاری کیا جس میں کہاگیا ہے کہ ایک سے چار تک ملازمین کو ترقی دی گئی، مگر ان ملازمین کی تنخواہیں فکس کرنے کے بجائے ان کی ترقی روک دی گئی۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے، اور میرٹ پر آنے والے ملازمین کو ترقی دی جائے۔

جونیئر کلرک کی ترقی کےلئے بنائی گئی ڈی پی سی کا اجلاس نہ ہوسکا ، اور ترقی ابھی تک رکی ہوئی ہے۔

لیو ان کیشن منٹ فوری طور پر ادا کی جائے ، ڈیلی ویجز ملازمین جو بچ گئے ہیں ، ان کو مستقل کرنے کےلئے فوری کمیٹی کا اعلان کیا جائے ۔

بونس کا اجرا کیا جائے، ورنہ آج صبح 10 بجے مکمل ہڑتال ہوگی، جس کی ذمے داری انتظامیہ پر ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button