چیئرمین ایچ ای سی سے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی ملاقات
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے اسلام آباد میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین دو طرفہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائس چانسلر نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری تدریسی و ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خطے کی تاریخی دانش گاہ ہے جو طلباء وطالبات کی تعداد کے لحاظ سے ملک کی ایک بڑی جامعہ بن چکی ہے۔
جامعہ اسلامیہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اعلی درجے کی تدریسی و تحقیق کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مختار احمد ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن میں قابل تحسین کردار ادا کر رہے ہیں۔
چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خطے میں اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار کو سراہا ، اور کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو تمام شعبوں میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول کو فنڈز کی فوری فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔