Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا: ضرورت مند طالب علموں میں سکالرشپ کے چیک تقسیم
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان آئی ایم ایس ایلومینائی ایسوسی ایشن کی طرف سے ضرورت مند طالب علموں میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے طلباء طالبات میں چیک تقسیم کیے، اور انہوں نے ا س اقدام کو یونیورسٹی کے باقی شعبوں کے لیے ماڈل قرار دیا۔
جبکہ ڈائریکٹر آئی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ایلومینائی کے صدر شیخ ثاقب رحیم اور سیکرٹری میاں محمد اعجاز، پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد شیخ ، ساجد طفیل اور ایلومینائی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔