Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری امتحانی سنٹر پہنچ گئے

سیکرٹری ایچ ای ڈی جاوید اختر محمود نے تحصیل اور ضلع ملتان میں قائم ایس ایس سی کے پہلے سالانہ امتحانات 2023 کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ، جن میں گورنمنٹ گرلز مسلم ہائی سکول، ملتان۔ گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو سکول، گورنمنٹ کالج آف ملتان ہوم اکنامکس شامل تھے۔

اس موقع پر ان کے ساتھ چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم اور سیکرٹری خرم قریشی بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پرچوں کے شفاف عمل کو جاری رکھیں، اور انتظامات کو مزید بہتر بنائے جائیں ۔

یہ طلبا ہمارا مستقبل ہیں ان کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ، گرمی کی حدت بڑھ رہی ہے اس لئے پنکھوں کا انتظام کیا جائے، اور ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا جائے ۔

بعدازاں چیئرمین اور سیکرٹری خرم شہزاد قریشی نے کو بریفنگ دی ، جس پر انہوں  نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button