Breaking NewsEducationتازہ ترین
ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب ٹیوٹا کے طلباء کے لیے اپرینٹس شپ ایکٹ کو نافذ کرنے کا فیصلہ
ٹیوٹا سے سکلز حاصل کرنے والے طلباء کو تمام انڈسٹریز میں اپریٹنس شپ ملے گی۔
اس طرح ٹیوٹا نے اپرینٹس شپ ایکٹ پر عملدرآمد شروع کر دیا، اب تمام ٹریڈز کے طلباء کو ان کی انڈسٹری میں اپرینٹس شپ ملے گی، اور ماہانہ ساڑھے بارہ ہزار ملے گا ، انڈسٹری میں پانچ فیصد کوٹہ ٹیوٹا کے طلباء کا ہو گا۔
سی او او ٹیوٹا احمد خاور شہزاد کا کہنا ہے کہ اس سے انڈسٹری کا اکیڈمیہ سے تعلق بنے گا ، اور طلبا کو تربیت ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبا کو اعزازیہ بھی ملے گا۔
سی او او کا کہنا ہے کہ طلبا کو جدید سکلز دینے کے لیے صوبے میں سترہ سینٹر اف ایکسیلنس بننے جارہے ہیں۔
جیلوں میں قید اٹھائیس ہزار قیدیوں کو مختلف سکلز دے رہے ہیں۔ اس نمبر کو پچاس ہزار تک لیکر جانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
ٹیوٹا کے ٹیچرز اور طلبا کو تربیت دینے کے لیے چائنہ سے چالیس ایم او یو سائن کیے ہیں۔