Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹی ٹونٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے پر پی سی بی کی ندا ڈار کو مبارک باد

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ندا ڈار مینز اور ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی باؤلر ہیں۔
ندا ڈار نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونی میچ میں حاصل کیا۔ ندا نے ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ندا ڈار خواتین انٹرنیشنل کرکٹرز میں پانچویں کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ٹی ٹونٹی میں سو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ندا ڈار کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ندا ڈار کو سو وکٹیں حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی ندا ڈار کو مسلسل لگن اور محنت کے نتیجہ میں حاصل ہوئی ہے وہ یہ ریکارڈ حاصل کرنے والی ایشاء کی پہلی خاتون ہیں۔
پاکستان ویمن کرکٹرز سابق کپتان ثناء میر جو 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سےریٹائرڈ ہو چکی ہیں وہ 89 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سعدیہ یوسف نے2010 سے 2017 تک کے کیرئر میں 57 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انعم امین نے 54 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔پاکستان مردوں کی قومی ٹیم میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونی میں 97 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button