Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کے 22 کرکٹ کلبوں کا پاور شو، بیرونی مداخلت روکنے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے متوقع الیکشن کے سلسلہ میں علی عمران ملہی گروپ اور فرینڈز گروپ کا ایک مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں زیر قیادت محمد جمیل کامران اور سہیل اختر خان منعقد ہوا۔

جس میں ملتان کے بائیس کرکٹ کلبوں کے صدور اور ان کے نمائندگان جن میں ملتان ینگسٹر کے امجد رزاق بھٹہ، اولین سپورٹس کے خرم شیزاد بٹ۔اے او کلب کے منظور لطیفی۔اولین ینگسٹر کے عرفان یوسف۔مسلم جمخانہ کے حسن جمیل۔اولمپیاء کلب کے سید رضا علی زیدی۔فالکن کلب کے طارق ہراج۔لاسال کلب کے حافظ افضل۔پینتھر شجاعباد کے محمد رفیق بھیا۔خداداد جمخانہ کے ارشاد سونی۔بولان کلب کے جاوید اقبال۔شریف ڈوگر کے شہزاد قریشی ۔آغا ینگسڑ کے وسیم شاہ۔پاک الیون کے افتخار افضل۔فرینڈز کلب کے ارسلان خان۔قریشی کلب کے ندیم خصری۔پی سی کلب کے جاوید اقبال۔راکس کلب کے بلال سیال۔ طارق کلب کے محمد فاضل۔نیو ینگسٹر کے اطہر اقبال۔ہما میموریل کے جمشید نواز۔غالب جمخانہ کے شہزاد بلوچ نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل کامران نے کہا کہ ہمیشہ کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے کام کیا اب بھی اسی مشن کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی کہ کلب کرکٹ کے معاملات جو حقیقی آرگنائزر ہیں، ان کے ہاتھ میں ہی رہنے دیں منفی سیاست کہیں خدانخواستہ پاکستان کی کرکٹ کو بھی قومی کھیل ہاکی کی طرح تباہ نہ کردے، اس کھیل کو بلیک میلر کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ضروی ہے۔

ارسلان خان کو گرچہ کافی کم وقت ملا تھا لیکن انہوں نے اس قلیل عرصے میں کرکٹ کی بہتری کے لیے انتہائی اعلیٰ قسم کے اقدامات کیے جن کو دیکھتے ہوئے ہی گروپ نے متفقہ طور پر ان کو دوبارہ صدر کے لیے نامزد کیا ہے۔

سہیل اختر خان نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری اور ترقی کے لیے میدان میں آئے ہیں ۔

میرے گروپ کے اراکین بھی محمد جمیل کامران کے ساتھ ان کی قیادت میں کام کریں گے۔ماضی میں میرے اور جمیل کامران کے اختلافات سے مفاد پسند عناصر نے بہت فائدہ اٹھایا ہے، جس سے کرکٹ کو ناقابل معافی نقصان پہنچا ہے لیکن مستقبل میں اب ایسا نہیں ہوگا۔

فرینڈز گروپ علی عمران ملہی گروپ کے ساتھ ملکر صرف تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیگا۔ کلب کرکٹ کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

جاوید اقبال۔صدر پائینر کرکٹ کلب ملتان نے کہا کہ کرکٹ کے آرگنائزر اور وہ لوگ جو ابتک کرکٹ کی بہتری کے لیے بے لوث اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ان سب کو اس پلیٹ فارم پر ایک ساتھ دیکھ کر ہمارے کلب نے ارسلان خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارسلان خان نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے کرکٹ کلبوں اور کھلاڑیوں کی مشکلات سے واقف ہوں، جنون کی حد تک پسندیدہ اس کھیل کے فروغ اور اس سے وابستہ لوگوں کے لیے کچھ مثبت کرنے کا عزم لیکر اس میدان میں آیا ہوں۔

دوستوں کی مشاورت اور سینئر کی رہنمائی میں کافی طویل عرصہ کا ایک گیم پلان بنایا اور اس پر عمل درآمد بھی شروع کیا تھا لیکن اس وقت چونکہ سسٹم کردیا گیا تھا تو کچھ خاص نہ کرسکے۔اپنے اسی گیم پلان کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کی تکمیل کے لیے تمام دوستوں کی رہنمائی میں پرعزم ہوں۔تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا انشااللٰلہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ۔کچھ عناصر ملتان میں رجسٹرڈ کلبوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے ان کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

میری ان کو دعوت ہے کہ وہ مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں نہ کہ تخریبی کارروائیاں کرکے الیکشن کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بنیں۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی درخواست کی کہ وہ اوریجنل ووٹنگ ممبران کی فہرست جلد از جلد جاری کرتے ہوئے اسی لسٹ کے مطابق الیکشن کا عمل مثبت طریقہ سے پائے تکمیل تک پہچائیں۔

اجلاس کے اختتام پر تمام بائیس کلبوں کے صدور اور ان کے نمائندگان نے ارسلان خان کو بطور صدر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور آئندہ الیکشن میں جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے امیدواران نامزد کرنے کا اختیار بھی صدارتی امیدوار ارسلان خان کو سونپ دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button