فراڈیوں سے ہوشیار!محکمہ سکولز نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ سکولز نے انٹرن شپ پروگرم کے تحت بھرتی سے لاعلم کا اظہار کردیا ، فراڈیوں سے ہوشیا ر رہنے کی ہدایت اس سلسلے میں محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ سکول انٹرن پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کے بارے میں افواہیں ہیں کہ بھرتی کا پراسس شروع ہے جب کہ اس بارے میں تا حال سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کسی قسم کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں ، اس بابت اگر کوئی پرائیویٹ شخص کسی نا معلوم ویب لنک یا ویب سائٹ کے ذریعہ سے اپلائی کا آپشن دے رہا ہے تو اس پر ہرگز اپنا پرسنل ڈیٹا شیئر نہ کریں کیوں کہ آپ کا پرسنل ڈیٹا یہ شر پسند عناصر کسی غلط مقاصد کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس بابت حتمی فیصلہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کی طرف سے مراسلہ آنے پر ہو گا، جب بھرتی کا پراسس شروع ہو گا تو اس بابت باقاعدہ طور مشتہر کر دیا جائے گا ۔ فی الحال بھرتی کا کوئی شیڈول کسی بھی ریفرنس سے جاری نہ ہوا ہے۔
تمام عوام الناس سےگزارش ہے کہ اس بابت مکمل طور اپنا پرسنل ڈیٹا کسی بھی غیر رجسٹرڈ ویب سائٹ یا لنک پر دینے سے مکمل پرہیز کریں بصورت دیگر محکمہ اس کا ذمہ دار نہ ہو گا۔




















