Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ملتان انس طارق کوعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ۔
اس سلسلے میں پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کا اجلاس زیر صدارت رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان منعقد ہوا۔
اجلاس میں راو ساجد مصطفی, محمد یونس خان لودھی, راؤ طارق مصطفی محمد عالمگیر میو ظفر بھٹہ میاں عبدالخالق ایم ایم ناصر, غلام عباس ,, رانا محمد طارق, چوہدری فاروق احمد ,خالد خان, , شہزاد فہیم ,محمد احمد,مختار انصاری,راو اشرف, رانا ایاز ,محمد شہزاد ظفر,, راو زوالفقار احمد, مشتاق حسین, محمد صادق, گل بی بی سعدیہ اشتیاق ,عزرا ایوب ,ثمر, گل بی بی و دیگر اساتزہ کرام نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرکاء نے شمشیر احمد خان چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر ملتان سے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس طارق کو اسکے عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے ورنہ دوسری اساتزہ تنظیموں کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ، انس طارق نے اس سے پہلے بھی لیٹیگیشن آفیسر خالد خان سے غنڈہ گردی کی اور دھمکیاں دیں اور اب ایک ایماندار اور فرض شناس لیگل اسسٹمٹ محمد قدیر پر بلاوجہ شدید تشدد کیا اور اس کا گریبان پھاڑ دیا گالیاں تک دی گئیں۔ایسے شخص کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اسکو فوری طور پر اسکے عہدے سے ہٹایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button