Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیچرز سکولوں کو تالا لگا کرفرار ہوگئے

محکمہ سکولز کی مانیٹرنگ ٹیموں کے چھاپوں نے ملتان میں سکولوں کی حالت زار کی قلعی کھول دی ۔

ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ میونسپل پرائمری سکول بھینی کے گیٹ کو تالے لگے تھے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاہ کھوسہ والا جلالپور پیروثالا کے تمام اساتذہ غائب تھے۔

پرائمری سکول صالح مہے کے استاد بھی بغیر بتائے سکول ہی نہیں آئے ، گرلز پرائمری سکول بستی وریاں ملتان بند پایا گیا گیٹ پر تالا لگا تھا چوکیدار بھی غائب تھا، گرلز ایلمنٹری سکول عاشق پور لسوڑی شجاع آباد اور گرلز پرائمری سکول پل کھیٹرا کے سارے استاد موجود نہیں تھے ۔

پرائمری سکول محمود والا جلالپور پیر والا، پرائمری سکول الپہ ملتان ، اور پرائمری سکول سمندری سادات ملتان صدر کے گیٹوں کو تالے لگے پائے گئے تمام عملہ بغیر کسی وجہ کے چھٹی پر تھا ۔

اس رپورٹ کے بعد سی ای اونے ایکشن لیتے ہوئے ڈی ای او ایلمنٹری کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button