Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹرمنٹی نینس سرکاری گاڑی پر سیر کرنے لگے.
مال مفت دل بے رحم کی مثال زکریا یونیورسٹی میں عام نظر آتی ہیں

مال مفت دل بے رحم کی مثال زکریا یونیورسٹی میں عام نظر آتی ہیں حال ہی میں ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منٹی نینس کنونس الاونس کے ساتھ سرکاری گاڑی کے مزے بھی لینے لگے، پی ڈی منٹی نینس ڈاکٹر اظہر خطاب انجنیئرنگ کالج کے شعبہ سول انجنیئرنگ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ان کو پی ڈی کا اضافی چارج ملا ہوا ہےان کو ماہانہ ہزاروں کاکنونس الاونس تنخواہ میں مل جاتا ہے مگر انہوں نے منٹی نینس کی جیپ جو صرف سائٹ وزٹ کرنے کے لئے رکھی گئی کو ذاتی استعمال میں لے لیا ہے سائٹ وزٹ کے لئے آنے والا پیٹرول ڈاکٹر اظہر کے ذاتی استعمال میں آرہا ہے یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی بد انتظامی کا جائزہ لیں اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کریں.


















