Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی میں تعیناتیاں، 9 شعبوں میں ٹیچرز انچارج لگادی گئیں
ویمن یونیورسٹی ملتان، حکام نے9 ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچرز انچارج تعینات کردیں۔
ویمن یونیورسٹی کی ترجمان کاکہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان کی 45 ٹیچرز کی ایچ ای ڈی واپسی کے بعد 9 ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچرز انچارج تعینات کردی گئیں ۔
جاری احکامات کے مطابق لیکچرر عصمہ بشیر کو شعبہ سائیکالوجی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سارہ مصدق کو کیمسٹری، ڈاکٹر حنا علی کو اکنامکس، ڈاکٹرمیمونہ خان کو انگلش، ڈاکٹر کلثوم پراچہ کو اسلامک سٹیڈیز ڈاکٹر ملکہ رانی کو فزکس، لیکچرر عائشہ ارم کو سیاسیات ، شاہدہ رسول کو اردو اور ڈاکٹر طاہرہ بانو کو شماریات کی ٹیچرز انچارج تعینات کردیا گیا اور ان کو فوری طور پر اپنی ذمے داریاں سنبھال کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




















