Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کا آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو واجبات دینے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں آفٹر نون سکولز کے اساتذہ کی سنی گئی۔
اساتذہ گزشتہ 9ماہ سے بغیر معاوضہ کے طلباء کو پڑھا رہے تھے، اور معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی مثبت بات سامنے نہیں آرہی تھی، اب حکومت نے ادائیگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ اساتذہ کونو کے بجائے 8 ماہ کی تنخواہیں دی جائیں گی، جس کی تصدیق کے لئے دو رکنی ٹیم نے آفٹرنون سکولوں کا دورہ شروع کردیا ہے۔
ٹیم روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا دورہ کررہی ہے، اور سکولوں میں طلباء کی تدریس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور اساتذہ کا ریکارڈ بھی چیک کررہی ہے۔
محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ تصدیق کا عمل مکمل ہوتے ہیں ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔