Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب حکومت نے بورڈ زملازمین کا مطالبہ تسلم کرلیا

تعلیمی بورڈز کے ملازمین کا مطالبہ منظور، حکومت پنجاب نے یوٹیلٹی الاونس دینے کا اعلان کردیا، ہڑتال ختم۔
تفصیل کے مطابق ایک ہفتے سے جاری صوبے کے تعلیمی بورڈملازمین کی ہڑتال رنگ لے آئی حکومت نے طویل مذاکرات کے بعد ملازمین کا جائز مطالبہ تسلیم کرلیا، اور تمام بورڈز کے ملازمین کو یوٹیلٹی الاونس دینے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ایمپلائز ویلیفیر یونین نے احتجاج ختم کرنے کااعلان کردیا ۔
چیئرمین ملک نثار کا کہنا ہے کہ اپنے حق کےلئے جس طرح احتجاج کیا یہ تایخ کا حصہ ہے ہم حکومت پنجاب کے شکر گزارہیں کہ انہوں نے ملازمین کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے یوٹیلٹی الاونس کی منظوری دی ۔




















