Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ریجن میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں کا چناؤ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملتان ریجن میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں کے چناؤ کا مرحلہ آج سے شروع ہو گا۔

سابق قومی کرکٹرز ذوالفقار بابر اور مسعود انور بطور سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔میں

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آج لودھراں ڈسٹرکٹ ٹیم کے ٹرائلز ترین اکیڈمی لودھراں میں ہونگے۔

19 مئی وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز خورشید انور سٹیڈیم ، 21 مئی کو خانیوال ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز شبیر سٹیڈیم ، 22 مئی ملتان ڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں کا چناؤ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ، 24 مئی ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز ڈسٹرکٹ کرکٹ گراؤنڈ ، 26 مئی ساہیوال ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز جم خانہ گراؤنڈ جبکہ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ٹیم کا چناؤ 27 مئی کو جم خانہ گراؤنڈ اوکاڑہ میں ہوگا ۔

کھلاڑیوں کو مقررہ وقت پر کرکٹ کٹ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button