Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی:درجہ چہارم کے ملازمین کا احتجاج، دوبارہ ٹائپنگ ٹیسٹ لینے کا حکم

زکریا یونیورسٹی میں درجہ چہارم کے ملازمین کا احتجاج، وائس چانسلر نے دوبارہ ٹائپنگ ٹیسٹ لینے کا حکم دے دیا ۔
یونیورسٹی کے درجہ چہارم کے ملازمین کو جونیئرکلرک پرموٹ کرنے کےلئے ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس میں متعدد امیدوارں کو فیل کردیا گیا ،ان کا الزام تھا کہ رجسٹرار آفس نے حقداروں کے بجائے اپنے بندوں کو پاس کردیا ،جبکہ وہ فیل تھے۔
جس پر گزشتہ روز70سے زائد ملازمین نے وائس چانسلر کو درخواستیں دے دیں، اور احتجاج کیا جس پر وائس چانسلر نے 120امیدوارں کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دے دیا ، جو آج ہفتے اور اتوار کو لئے جائیں گے ۔
دریں اثنا ملازمین کا کہنا ہے کہ اس پہلے والے امیدوار جن کی تعداد 49 ہے ان کا بھی دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اس میں سب سے بڑا فراڈ ہے، ان میں اپنے بندوں کو پاس کردیا گیا ہے تاکے ان کی پرموشن کی جاسکے اس پر بھی آج احتجاج کیا جائے گا، اور ان 49 بندوں کے بھی دوبارہ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button