Breaking NewsEducationتازہ ترین
پاکستان انجینئرنگ کونسل کا وفد زکریا یونیورسٹی پہنچ گیا

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا وفد آج زکریا یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے الحاق کےلئے دورہ کرے گا ۔
بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے 8 ڈیپارٹمنٹس کے الحاق کےلئے پی ای سی کا وفد زکریا یونیورسٹی کا دوہ کرے گا، جو دو دن جاری رہے گا۔
شعبہ الیکٹریکل، میکینکل، سول ، آرکیٹکچر، کمپیوٹر انجینئرنگ، ایڈوانس میٹریل سائنسز، ٹیکسٹائل اور ایگری انجینئرنگ کے ڈیپارٹمنٹ کے معائنے کے بعد الحاق کا فیصلہ ہوگا، آج ڈین ڈاکٹر طاہرسلطان کے آفس میں وفد کو بریفننگ دی جائے گی، جس میں تمام شعبوں کے چیئرمین، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، اور خزانہ دار شرکت کریں ۔




















