Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ: ڈرون سپرے اور تھری ڈی ٹیکنالوجی پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اور ایگریکلچرل مشینری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے زیر اہتمام ڈرون سپرے اور تھری ڈی ٹیکنالوجی پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹریننگ ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال دور حاضر کی اشد ضرورت ہے۔
تمام طلباء و طالبات کو نئے علوم اور فنون سے متعارف کرانا اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل مشینری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ ایمری نئی ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس ضمن میں ہر کوشش کو بروئے کار لایا جائے گا۔محمود ریاض اور غلام حسین ایمری ملتان نے شرکاء کو تھری ڈی سکینر کی ٹریننگ دیتے ہوئے مختلف اشیاء کو اس سکینر کے ذریعے کمپیوٹر ڈرائنگ میں تبدیل کرنا سکھایا۔

ڈرون کے مختلف آپشنز بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زراعت میں اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

انجینئر محمد سعید نے ڈرون اڑانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔ڈاکٹر سرفراز ہاشم نے اس موقع پر ایمری ملتان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور مستقبل میں بھی ایمری اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے ایسی ٹریننگز کرانے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر انجینئر عبدالعلیم،ڈاکٹر محمد سیف،ڈاکٹر محسن نواز،ڈاکٹر عمیر سلطان،ڈاکٹر عابد ڈاکٹر، محسن خان،ڈاکٹر شازیہ حنیف،انجینئر شہزاد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button