Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی کردیئے

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے امتحانات کا آغاز 15 جولائی سے کیا جانا تھا، تاہم انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ڈی اے ای کے امتحانات کا آغاز اب 29 جولائی سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈپلومہ ان ڈریس ڈیزائننگ، ڈپلومہ سٹی اینڈ گلڈز، ڈپلومہ ان کامرس کے امتحان ملتوی کیے گئے ہیں، جبکہ ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن ، ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے امتحان بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، فنی تعلیمی بورڈ نے تمام ٹیکنیکل اداروں کو آگاہ کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button