Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان ، سائنس کالج بوسن روڈ : پرنسپل آفس میدان جنگ بن گیا

گورنمنٹ سائنس کالج بوسن روڈ کے پرنسپل آفس میں کلرک رستم اور پروفیسرز رضوان بٹ، عقیل قریشی اجلال زیدی موجود تھے کہ دونوں کے مابین دفتری معاملات پر آپس میں بحث ہوگئی، جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہوکر تھپڑوں تک پہنچ گئی،دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر ھوروں،مکوں کی بارش کرکے آفس کو میدان جنگ میں بدل دیا، اور دفتر میں موجود کرسیاں،ٹیبل وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے توڑ دی۔
پرنسپل آفس کے باہر موجود دیگر سٹاف نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو رفع دفع کرواکر علاقہ پولیس بی زیڈ کو اطلاع دی گئی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں فریقین کے بیان لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔




















