Breaking NewsEducationتازہ ترین
نان سیلری بجٹ کے آڈٹ کی تیاریاں
نان سیلری بجٹ کے آڈٹ کی تیاریاں شروع ، ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت جاری کردی گئیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال اختتام پذیر ہو رہا ہے اور جولائی کے دوسرے ہفتے میں آڈٹ متوقع ہے، اس کےلئے تیاریاں مکمل کرلیں ۔
این ایس بی بینک سٹیٹ منٹ ، نان سیلری بجٹ کیش بک بینک سٹیٹ منٹ کے مطابق ہونی چاہیے ، آفٹر نون پروگرام سکولز کی پے منٹ بھی نان سیلری میں آئی ہے، اس کےلئے الگ کیش بک بنائی جائے ۔
جتنی بھی بنک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں ، اس کے مطابق بلنگ فائل مکمل ہونی چاہیے، کارروائی رجسٹرار اور سٹاک رجسٹر بھی بلنگ کے مطابق مکمل ہونے چاہیے ۔
مالی سال 2022-23 کی ایک اصل ماسٹر فائل بھی تیار کی جائے گی ، جس میں بالترتیب تمام بلز لگے ہوں گے، اس ماسٹر فائل کی کاپیاں استعمال میں آئیں گی۔