Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اجلاس

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، جناب عبد اللہ خان سنبل نے بزنس ریفارمز ایکشن پلان کے ساتویں ایز آف ڈوئینگ بزنس ریفارمز ایکشن پلان کا جائزہ اور حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس بلایا اور پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پروگرام ڈائریکٹر ، پی آئی یو مسٹر علی جلال نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ساتویں ریفارم ایکشن پلان کے تحت اصلاحات کو نجی شعبے میں سہولت پیدا کرنے ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار کا سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جناب عبد اللہ خان سنبل نے اس اقدام پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کرنے پر زور دیا اوراس سال کے طے شدہ اہداف کے حصول میں تمام عمل اور ایجنسیوں کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی مکمل حمایت کو یقینی بنایا۔
اجلاس میں سکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ جناب عمران سکندر بلوچ ، سیکرٹری صنعت ڈاکٹر واصف خورشید ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے مسٹر احمد عزیز تارڑ ، پی ایل آر اے ، لیسکو، پی ای ایس ایس آئی، مینجر ڈائریکٹر واسا ،لاہور ہائیکورٹ اور بورڈ آف ریونیو کے سینئرنمائندوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button