Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں نئے میٹروں کا بحران ختم نا ہوسکا

میپکو میں نئے کنکشنوں کا بحران ختم نہ ہوسکا،4سے6ماہ سے کنکشن التوا کا شکار ہیں۔
وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر سائلین کی طر ف سے دی گئی درخواستوں کو بھی میپکو انتظامیہ نے اہمیت نہیں دی۔
بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021میں گھریلو سمیت مختلف کیٹگریز کے کنکشنوں کے لئے آن لائن درخواستیں دینے والے سائلین کے کنکشن تاحال نہیں لگ سکے، پہلے
توبیشتر سائلین کے ڈیمانڈ نوٹس ہی 2ماہ اور اس سے بھی زائدکے بعد جاری کئے گئے، پھر ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے 4ماہ بعد کنکشن نہیں لگ سکے۔
بتایا جارہا ہے کہ میٹرز اور پی وی سی کی قلت ہے جس کے باعث بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا، اس سلسلے میں سائلین نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں دیں جس پر چیئرمین پیپکو کی جواب طلبی کی گئی اور ان کو معاملہ کا جائزہ لے کر سائلین کی دادرسی کی بھی ہدایت کی گئی، سائلین نے
نئے کنکشن جاری کرنے سے متعلق نیپرا کے لیٹر کی کاپی کے علاوہ زیر التوا کنکشنوں کے ڈیمانڈ نوٹس بھی ثبوت کے طور پر بھجوائے جس پر ایک ماہ ہوگیا
ہے،سائلین کی دادرسی نہیں ہوئی، الٹا میپکو انتظامیہ نے نئے کنکشنوں پر ہی پابندی لگا دی جو پاور ڈویژن کی پالیسی کے برعکس ہے کہ بجلی کنکشن لینا شہریوں کا حق ہے، انہیں اس سے کسی بھی صورت محروم نہیں کیاجاسکتا‘ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شہریوں کی درخواستوں پر انہیں کنکشن جاری کرنے کی پابند ہیں، اس سلسلے میں نیپرا نے درخواست پر 15کلو لوڈ تک کنکشن ایک ماہ‘ 80کلو لوڈ تک کنکشن 45روز کے اندر جاری کرنے کی پالیسی جاری کررکھی ہے جس پر عمل نہیں کیاجارہا۔واضح رہے کہ نیپرا پالیسی کی بُک ہر میپکو آفس میں بھی موجود ہے۔
اس بارے میں رابطہ کرنے پر میپکو حکام نے بتایاکہ نئے کنکشنوں کا بحران حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔چیف ایگٹو آفیسر انجینئر اکرام الحق اس سلسلے میں سنجیدہ کاوشیں کررہے ہیں اورانہیں سائلین کی مشکلات کا احساس ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button