Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مینوئل سے ڈیجٹلائزیشن کا عمل مکمل کر لیا

وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف معیاری تعلیم کے تحت عالمی درجہ بندی کے معتبر ادارہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جاری کردہ درجہ بندی، امپیکٹ رینکنگ 2023ء میں پاکستان کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں پہلی جب کہ دنیا بھر کی جامعات میں 25ویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریجنل کیمپس ملتان کے دورے کے دوران میڈیا نمائندگان و سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مینوئل سے ڈیجٹلائزیشن کا عمل مکمل کر لیا ہے جو کہ ایک مشکل مرحلہ تھا، خاص طور پر ان طلباء و طالبات کے لیے جو کہ دور درازدیہاتی علاقوں میں رہتے ہیں ۔

فاصلاتی نظام تعلیم میں بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کوئی ثانی نہیں ۔
جلد ہی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علاقائی کیمپس ملتان میں کمپیوٹر کورسز، آن لائن ٹریڈنگ شارٹ کورسز بہت ہی کم فیس میں شروع کرادیئے جائیں گے ۔
یونیورسٹی طلباء وطالبات کو آسان اور سستی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسزعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے سیمینار میں شریک طلباء طالبات و اساتذہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جلد ہی طلباء طالبات کی آسانی کے لیے سہولت مراکز قائم کرنے جا رہی ہے، جہاں پر طلباء وطالبات کو معمولی سے معاوضہ کے عوض تمام سہولیات ان کے نزدیک ترین میسر ہوں گی ، اور یہ تمام سہولت مراکز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے رجسٹرڈ ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی طالب علم ان مراکز سے فائدہ حاصل نہیں کرنا چاہتا تو وہ یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس سے بلا معاوضہ اپنا داخلہ آن لائن کروا سکتا ہے ۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ویب ایپ بھی لانچ کر دی ہے ۔ طلباء وطالبات رجسٹریشن کے بعد ایپ استعمال کر سکتا ہے ۔ اس ویب ایپ میں طلباء و طالبات کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ نے کہا کہ یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس ملتان میں طلباء وطالبات کی راہنمائی کے لیے فرنٹ ڈیسک قائم ہے جو کہ طلباء وطالبات کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یونیورسٹی نے امتحان میں دوبارہ شرکت کی سہولت ختم کر دی تھی، تاہم طلباء وطالبات کے اصرار پر یونیورسٹی دوبارہ بہت جلد تمام طلباء وطالبات کو فائنل امتحان میں ایک بار دوبارہ شریک ہونے کا چانس فیس ادا کرنے کے بعد دے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button