Paid ad
Breaking NewsEducationSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں سکواش کلینک کا افتتاح

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کامیاب جوان مرکز کے زیراہتمام سکواش کلینک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسکواش کلینک کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں، اور حکومت کے کامیاب جوان مرکز پروگرام کے تحت انڈر گریجویٹ طلبہ کے لئے یہ مثبت سرگرمی ہے جس میں طلبہ کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے ۔
افتتاح کے موقع پر بچوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیۓ ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر حسن بچہ و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
یونیورسٹی میں کامیاب جوان مرکز پروگرام کے تحت اسکواش ٹورنامنٹ میں 50 سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ چار ہفتوں تک جاری رہے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button