Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای سی پی ایچ ڈی اور انڈر گریجویٹ پالیسی مؤخر کرنے پر رضا مند

ہائرایجوکیشن کمیشن انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی ایک سال تک موخر کرنے پر رضامند ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق وائس چانسلر زکانفرنس میں ایچ ای سی اس با ت پر رضا مند ہوگیا کہ انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی کو ایک سال تک مؤخر کردیا جائے، کانفرنس کے دوران وائس چانسلرز نے تمام شعبہ جات کے طلباء کو پہلے دو سمسٹرز میں یکساں نصاب پڑھانے اور بی ایس آنرز کے بعد ڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی پالیسی مسترد کر دی ہے۔
وائس چانسلرز نے مطالبہ کیا کہ پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے ایم فل کی شرط کو برقرار رکھا جائے، وائس چانسلرز نے طلباء کو کسی بھی مضمون میں پی ایچ ڈی کرنے کی اجازت دینے کی پالیسی بھی مسترد کر دی ہے۔
جس کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن نےمنظور شدہ دونوں پالیسیز کو کمیشن کے اجلاس میں نظر ثانی کیلئے پیش کرنے کا اعادہ کیا جس پر دونوں پالیسیز پر از سر نو جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلرز کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
کانفرنس کے دوران بی ایس آنرز میں سنٹرلائزڈ داخلوں کی ایچ ای سی پالیسی پر وائس چانسلرز نے تحفظات کا اظہار کیا۔ وائس چانسلرز نے موقف اختیار کیا کہ بی ایس آنرز کے لیے سنٹرلائزڈ داخلہ پالیسی سے یونیورسٹیوں کے تدریسی شعبہ جات کمزور ہوں گے۔
وائس چانسلرز کانفرنس میں ملک بھر سے ایچ ای سی افسروں وائس چانسلرز اور ریکٹرز سمیت 206 افراد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button