ملتان میں کھیلوں کےلئے بڑا بجٹ مختص
کمشنر ملتان ڈویژن محمد عامر خٹک نے کہا ہے اب فٹ بال، باسکٹ بال،ہاکی سکوائش کے معیاری کھیل ہوں گے، اس بجٹ میں ملتان میں کھیلوں کے لیے کافی بجٹ رکھا گیا ہے۔
میں خود ایک اسپورٹس مین ہوں، اب ملتان سے ہر گیم میں کھلاڑی حصہ لیں گے، اور وہ بجٹ کی وجہ سے کھیلوں سے محروم نہیں رہیں گے ۔
ملتان کے عوام کو بہت ساری گیم اور کھیل دیکھنے کو ملیں گے، اسپورٹس گراؤنڈ میں بہترین انٹرنیشنل معیار کا سوئمنگ پول بنایا جا رہا ہے، یہاں پر تیراکی کے مقابلے ہوں گے۔
بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، اسکواش، لان ٹینس و دیگر کھیلوں کے گراؤنڈ بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میاں جاوید قریشی نے کہا ہے کمشنر ملتان کھیلوں سے پیار کرنے والے انسان ہیں، انہوں نے بطور ڈی سی اور بطور کمشنر کھیلوں کے لیے خطیر رقم رکھ کر ثابت کر دیا کہ یہ کھیلوں سے کتنا پیار کرتے ہیں۔
اب ملتان کے ہر کھلاڑی کو تمام کھیل کھیلنے کا موقع ملے گا، اور ملتان کا نام روشن ہوگا۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے کہا کہ اب تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کالجوں اور گلی محلوں سے بہترین ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے گا، اور کمشنر ملتان عامر خٹک کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کام ہوگا ، اور کروڑوں کا بجٹ استعمال کیا جائے گا۔