میپکو انتظامیہ کی ہائیڈرو عہدیداروں کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے ریجنل عہدیداران کے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم وجاہت بچہ سے ملاقات کی،جس میں ملازمین کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی،جس میں ریجنل یونین کی جانب سے دیے گئے ایجنڈا پر گفتگو ہوئی،ایجنڈا میں اسٹڈی پرمیشن،ایڈوانس انکریمنٹ،تمام غیر مستقل ملازمین کو مستقل،یارڈ اسٹک کو ترجیحی بنیادوں پر ریوائز کروانا،ہیلتھ کیئر پالیسی کو ملازمین کی منشا کے مطابق نافذ کرنا،ملازمین کہ نئی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے حاضر ملازمین نفسیاتی طور پر ڈسٹرب ہیں،جس کی وجہ سے فیٹل حادثات متواتر ہو رہے ہیں،نئے ملازمین کی بھرتی کی جائے تاکہ سٹاف کی کمی پر قابو پایا جاسکے-
ڈپلومہ ہولڈر میٹر ریڈر کو 20 فیصد کوٹہ کے بنیاد پر ایم ایس کیا جائے-لائن سپریڈنٹ کو گریجویشن الاؤنس اور بی پی ایس 17 دیا جائے،جی ایس او ملازمین کو ڈینجرس الاؤنس دیا جائے،ڈرائیورز کی شدید کمی ہے، اس کمی کو پورا کیا جائے۔
جس پر وفد کو یقین دلایاگیا کہ ان کے مطالبات پر فائل ورک مکمل کرلیا گیا ہے جلد ہی یہ مسائل حل کرلیے جائیں گے ۔
وفد میں شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،رانا محمد انور،حاجی الطاف مہار,سید عاطف زیدی،رانا محمد عمران عہدیداران کے وفد میں شامل تھے۔




















