Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ

ایم این ایس یو نیورسٹی میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنوبی پنجاب کی دس سے زائد جامعات نے حصہ لیا۔
ٹریننگ کے گیسٹ سپیکر مینیجنگ ڈائریکٹر پیپرا وقار عظیم اور میڈم مریم داؤد تھیں۔ٹریننگ ورکشاپ میں منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا وقار عظیم نے شرکاء کو بھرپور رہنمائی فراہم کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ای پروکیورمنٹ کی شفافیت اپنی جامعات میں لاگو کریں ، کسی دشواری کی صورت میں پیپرا قوانین کے اندر رہتے ہوئے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

آخر میں شرکاء کی تمام تجاویز کا تفصیلی جواب دیا۔

اس موقع پر ڈیٹا ایڈمنسٹریٹر مریم داؤد نے ای پروکیورمنٹ کے موضوع پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے منیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں ای پروکیورمنٹ کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ منعقد کروائی، جس سے جنوبی پنجاب کی تمام جامعات بھرپور مستفید ہوئیں۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کامیاب ٹرینگ ورکشاپ منعقد کروانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ عظیم افضال کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر ٹریثرار محمد رفیق فاروقی، کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم،رجسٹرار عمران محمود، ڈاکٹر بنیامین رانا سمیت جامعات کے نمائندے موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button