Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے درمیان معاہدہ

پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں ویمن یونیورسٹی ملتان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون اور طلبا و اساتذہ کا ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کامعاہدہ ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ایم او یو سائن کیا گیا، جس کے مطابق ادارے گریجوایٹ و پوسٹ گریجوایٹ سطح پر طلبہ کا تبادلہ کر سکیں گے، جبکہ مشترکہ ایجوکیشنل پروگرامز متعارف کروانے میں بھی معاونت کریں گے۔

مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ تدریسی اجلاس، مشترکہ کانفرنس اور سمپوزیم میں بھی باہمی تعاون کریں گے۔

تحقیق کے شعبوں. وہ اپنی لیبارٹریوں اور تحقیقی سہولیات کو فیکلٹی اور طلباء کے لیے قابل رسائی بنائیں گے، دونوں یونیورسٹیوں کی فیکلٹی کے درمیان تدریسی مواد، لیکچر نوٹس، کیس اسٹڈیز، ریسرچ رپورٹس، ورکنگ پیپرز، آڈیو ویژول مواد اور سافٹ ویئر کا اشتراک بھی کریں گے۔

اس موقع وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے اپنے تدریسی و تحقیقی تعاون کو بڑھاتے ہوئے مزید وسعت دیں گے۔

یونیورسٹی میں بین الاقوامیت کلچر پوری توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اور بیرون ممالک سے سائنس دان اور سکالر یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز کا حصہ بنتے ہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یہ مفاہمت کی یادداشت طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون کا باعث بنے گی۔ یہ قدم ہماری یونیورسٹی کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی تعاون ملک میں اعلیٰ تعلیم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اگر اسے مؤثر طریقے سے پہنچایا جائے۔ ہمیں آج کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربے اور تعلیمی صلاحیت کو بروئے کار لانا ہوگا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے شرکاء کو یونیورسٹی کے 2030 مشن وژن کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تاریخی حیثت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گورنمنٹ کالج لاہور میں ہم نے سب کے لیے مفت تعلیم شروع کی ہے ، صرف آپ کو پولیس سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوگا۔

ہم یہ اقدام بلا معاوضہ کر رہے ہیں۔ کردار سازی سب سے اہم ہے۔ ہم لڑکیوں کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتے ہیں اور ہم انہیں مضبوط بناتے ہیں۔ تعلیم کا مقصد اپنے معاشرے کو مہذب بنانا ہے اور اگر ہم ایسا نہیں کر سکے تو ہم معاشرے کو بہتر بنانے میں ناکام رہے ہیں آج کے ایم او یو میں ہم نے یہی مقاصد طے کئے ہیں ایک ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کےلئے دو نوں ادارے ملکر کام کریں گے۔

اس ایم او یو کے تحت ہم تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لیے مضبوط تعاون اور روابط قائم کریں گے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی کو یونیورسٹی کے بوٹینیکل گارڈن سے آموں کا گفٹ باکس پیش کیا .

تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ, ڈاکٹر شوکت علی (رجسٹرار جی سی یو)، پروفیسر ڈاکٹر قمر رباب (رجسٹرار ویمن یونیورسٹی)، ڈاکٹر حافظ حیدر علی، (ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عطیہ اقبال ڈائریکٹر، ڈاکٹر کنول رحمٰن (ڈائریکٹر اور تمام شعبہ جات کے تدریسی سربراہان بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button