ہائیڈرو یونین نے یوم شہداء منایا، ریلیاں نکالی گئیں
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مرکزی قائدین کی جانب سے میپکو ریجن کے تمام سرکلز میں ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی ہدایت کی روشنی میں ریلیاں اور اجلاس منعقد کر کے یوم شہداء منایا گیا۔
اسی طرح میپکو ہیڈ کوارٹر کے باھر فرائض کی سر انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے لائن سٹاف کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی گیا۔
اجلاس سے چوہدری غلام رسول گجر،چودری محمود امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے سال محکمانہ فرائض ادا کرتے ہوئے ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں 66 لائن مین شہید ہوئے اور اس سے کہیں زیادہ المناک حادثات میں شدید زخمی بھی ہوئے،ائے روز سٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے یہ حادثات بڑھتے جا رہے ہیں۔
ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ جنگی بنیادوں پر سٹاف کی قلت دور کرنے کے لیے مکمل نئی بھرتی کی جائے، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ،پارٹ ٹائم ملازموں کو فوری مستقل کیا جائے۔
شکیل بلوچ،سجاد بلوچ نے کہا کام کے دوران لائن سٹاف کو معیاری سیفٹی کا سامان مہیا کر کے سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عمل درامد کروا کر ان کی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔
رانا محمد انور،چوہدری محمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملازمین اور افسران کی پیشہ ورانہ ٹریننگ کا معیار مثالی بنا کر جدید خطوط پر ٹریننگ دی جائے۔
راشد یامین،رانا مظہر لطیف نے کہا شہید لائن مین کے لواحقین کو معاوضہ 40 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپیہ دیا جائے۔
الطاف مہار،سید عاطف زیدی نے کہا شہید ملازمین کے خاندان کو مستقل ملازمت اور ان کے بچوں کو معیاری تعلیم دینے کا میکنزم بنایا جائے۔
قرارداد کے ذریعے حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ میپکو کمپنی میں اعزازیہ یکساں طور پر تمام بنیادی سکیل کے ملازمین میں منصفانہ طور پر جاری کروایا جائے۔
وزیراعظم پیکج کا مکمل نفاذ کیا جائے، آئے روز المناک حادثات کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں مہنگائی کہ تناسب سے اضافہ کیا جائے، ملازمین کا کارکردگی الاؤنس(اعزازیہ) کی جلد ادائیگی کی جائے،ورنہ میپکو کے ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ملازمین نے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اجلاس میں طارق صدیقی،ملک تنویر،رانا خضر،انصر عباس،رانا عتیق،بابر ملک,چوہدری نعیم،عثمان لیاقت، رانا عمران،چوھدری شفاقت،سلیمان بلوچ،چوہدری اظہر،مسعود علوی،الیاس جٹ،رانا طیب،مظہر عباس، مدثر بھٹی،عشرت علوی،ارشاد سنگھیڑا، عاشق ڈوگر،چوہدری سعود،ارشد کھیڑا،راؤ عامر جمیل،امجد ڈوگر،راؤ اسلم،اکرم غوری،چوھدری خالد نعیم،عمران کاظمی،مجاہد حسین،شیخ شہباز،آصف سجاد،اکبر علی،چوہدری سلیم،الطاف حسین،شباب خان،فیاض راں،شہزاد علی،انوار گجر،کامران جعفری،عقیل زاہد،مدثر اعجاز،میاں علیم، عبدلواحد ہاشمی،محمد خلیل،محمد یعقوب،چوہدری خالد نعیم،احسن نانڈلہ، قاضی آفتاب،وقاص بھٹی،خرم خان،شہباز رندھاوا، عمران گجر،اویس بخاری،وقار الیاس،عبداللہ باسط،ملک جاوید،رمضان ریمبو،فیصل حیات،صداقت شاہ،محمد اسلم،عدیل امیر،محمد رمضان،امجد حسین،رانا کامران، حسن رضااحسن نانڈلہ۔ملک بابر۔انصر عباس۔چوہدری شفاعت۔مہر الطاف۔اکرم غوری۔شہزاد علی۔ملک تنویر و دیگر موجود تھے۔