بچوں کےلئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔رانا ندیم انجم
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت پنجاب بھر میں طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جاری سمر کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں بہاءالدین زکریا ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ایک سیمینار زیر صدارت رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان منعقد ہوا ۔
جس میں کھلاڑیوں اور ان کے والدین کی کثیر تعداد کے ساتھ فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان، نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان۔خواجہ حسن ودود، کوچز ۔انیس خان۔اعظم جارج۔محمد عدنان۔شاہد اقبال۔ناصر حسین ۔خالد خان کمانڈو۔خالد مرزا ۔عدنان خان۔شہباز۔سعدیہ۔سمعیہ نے شرکت کی۔
سیمینار میں تیکوانڈو۔کراٹے۔بیڈمنٹن۔ٹیبل ٹینس اور جمناسٹک کے بارے میں شرکاءکو ٹیلی فلم کے ذریعے ان کھیلوں کی بنیادی تکنیک سے آگاہی دی گئی۔
فاروق لطیف نے کہا کہ بچوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات میں ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کا بنیادی مقصد بچوں کو کھیلوں کے میدان کی طرف راغب کرنا ہے۔
رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن پڑھا لکھا پنجاب کے ساتھ ساتھ صحت مند پنجاب ہے ان کے اس مشن کے شانہ بشانہ سپورٹس بورڈ پنجاب کام کررہا ہے۔
جس کی واضع مثال انڈر 8اور انڈر 14لیول پر بچوں اور بچیوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد ہے ، جس میں کوالیفائیڈ کوچز ٹریننگ دے ریے ہیں، تاکہ بچوں کو آغاز سے ہی بہترین کوچنگ میسر آسکے۔
سمر کیمپ میں اس طرح کے سیمینار منعقد کرانے کا مقصد بچوں کو موبائل جیسی بری لت سے بچانا اور سوشل ورکنگ کے ذریعے بہترین نالج فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے والدین کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے سمر کیمپ کے انعقاد کو سراہا، اور اپنے بچوں کو ان پروگرامز میں شامل کروایا۔