ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی کا خانیوال میں کسانوں کا کٹھ
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ون ہیلتھ ریسرچ لیبارٹری، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام تحصیل خانیوال کے کسانوں کے لئے آگاہی مہم بحوالہ بروسیلوسس (اسقاط حمل) کا انعقاد کیا گیا۔
جس کےلئے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تعاون سے کیا تھا پراجیکٹ کے لیڈر ڈیپارٹمنٹ آف پیتھو بیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس اور ڈاکٹر عبدالصمد علی خان شیروانی نے کسانوں کو بروسیلوسس (اسقاط حمل) کے مختلف پہلوؤں جیسا کہ اس کی وجوہات ، ترسیل، علامات، تشخیص اور تدارک کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی، اور فارمر کو اپنی تحقیق پر مبنی اس بیماری کے پھیلاؤ کو بڑھانے کے عوامل پر بھی روشنی ڈالی۔
اس کے علاوہ ، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیر اہتمام یونیورسٹی ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے بارے میں بھی آگاہ کیا تاکہ فارمرز اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں۔
ڈاکٹر تحسین اعجاز نے اس موقع پر زکریا یونیورسٹی ریسرچ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال ڈاکٹر تحسین اعجاز کو انسانوں اور جانوروں کی اہم حیوان آور بیماری اسقاط حمل پر ہونے والی تحقیق اور سیمپلز کے حصول میں معاونت اور کامیاب فارمرز ڈے کے انعقاد پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
مہم کے آخر میں سوال و جوابات کا سلسلہ بھی کیا گیا۔