ایک اور ٹیلنٹ سفارشی پر قربان کردیا گیا
نوجوان سپنر آل راؤنڈر آذان شاکر کو سفارشی کھلاڑی پر قربان کردیا ۔
ٹرائلز میچوں میں 6 وکٹیں اور 29 گیندوں پر 39 رنز بنانے والے لیفٹ آرم سپنر آل راؤنڈر آذان شاکر کو سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم کی فائنل لسٹ میں سے ڈراپ کر کے سفارشی کھلاڑی جس کا نام پہلے بیس کھلاڑیوں میں بھی نہیں تھا کو شامل کر لیا گیا ہے اور لسٹ تبدیل کر دی۔
پی سی بی سلیکشن رولز اور میرٹ کو روندتے ہوئے ابھرتے ہوئے بہترین کرکٹر آذان شاکر کا مستقبل تاریک کرنے کی کوششوں پر ملتان کرکٹ کلبز، ایسوسی ایشنز و تنظیموں کے رہنما سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیل کے مطابق سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم ملتان کی سلیکشن کے لئے تین ٹرائل میچز کروائے گئے ۔
تین میچز میں ابھرتے نوجوان آل راؤنڈر آذان شاکر نے لیفٹ آرم سپین باؤلنگ کراتے ہوۓ انتہائی کم رنز دیتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،اور ایک میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور تمام میچز میں زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا ۔
پہلی لسٹ میں اذان کا نام شامل تھا لیکن جب فائنل لسٹ لگائی گئی تو اس میں اذان شاکر کو ڈراپ کر کے سفارش کی بنیاد پر حارث جاوید کو ٹیم میں شامل کرلیا ، جس کا کہیں نام ونشان بھی نہیں تھا جس پر سپورٹس اور باالخصوص کرکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید احتجاج کیا ہے، اور مطالبہ کیا کہ آذان شاکر کو نہ رکھا گیا تو ھر سطح پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔
سلیکشن کمیٹی کے ممبران کا موقف ہے کہ اس ایشو پر غور کیا جائے گا۔