اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے کیریئر کا بدترین اختتام
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کا بطور وائس چانسلر آج آخری دن ہے، اور اسلامیہ یونیورسٹی اس وقت "سیکس سیکنڈل” کی زد میں ہے اور کوئی بھی سینئر پروفیسر اس وقت یونیورسٹی کی قیادت سنبھالنے کو تیار نہیں ہے۔
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نوید نے اس صورتحال میں یونیورسٹی کی وی سی شپ لینے سے انکار کردیا، اور کہا کہ وہ اس گند میں نہیں پڑنا چاہتےش جس کے بعد یونیورسٹی کی وی سی شپ خالی ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی کی وی سی شپ کا اضافی چارج زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو دینے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے ۔
دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکس سیکنڈل میں انکوائری کا دائرہ وسیع کردیا ہے، مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کی آشیر باد رکھنے والے سیکورٹی آفیسر نے مزید انکشاف کئے ہیں ۔