Breaking NewsNationalتازہ ترین
اللہ دتہ لونے والا کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

قتالپوری ادبی سنگت کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت معروف سراٸیکی شاعر فہد قتالپوری منعقد ہوا، جس میں معروف لوک فنکار اللہ دتہ لونے والا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاگیا ۔
فہد قتالپوری نے کہا کہ اللہ دتہ لونے والا پنجاب کی دھرتی کے انمول گلوکار تھے جہنوں نے اپنی گاٸیکی کی بدولت بے پناہ شہرت حاصل کی، ان کےلا تعداد گیت پوری دنیا میں سنے گٸے، اور مشہور ہوۓ۔
اللہ دتہ لونے والا کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہے ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، فہد قتالپوری نے ان کے بیٹے ندیم عباس لونے والا سے تعزیت کا اظہار کیا ، اور کہا کہ ہم اللہ دتہ لونے والا کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔




















