Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے ما بین ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہوگی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اگلے سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ اور آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں ،اس سلسلے میں بدھ کے روز پاکستان ویمن ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم سے ہونے جا رہا ہے۔
پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کاپہلا میچ انٹیگا کے کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں بدھ کے روز کھیلا جا ئے گا۔اس سال پاکستان ویمن ٹیم اپنا چوتھا ایک روزہ میچ کھیلنے جا رہی ہے،اس سے قبل پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ میچ کھیل چکی ہے۔پہلا ایک روزہ میچ کے علاوہ کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرا اور پانچویں میچ بلترتیب9 اور 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
جویریہ خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے باؤلنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،اب ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ لائن کو پرفارم کرنا ہو گا۔ یہ پانچ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہیں،ان میچز سے ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مدد ملے گی۔ بیٹنگ لائن کے پرفارم کرنے سے اچھے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ٹی ٹونٹی سیریز سے ہمیں بیٹنگ کنڈیشنز کو سمجھنے میں کافی مدد ملی۔ہم ایک روزہ سیریز میں بہتر پرفارم کریں گی اور بیٹسمینوں کو مشکل حالات میں خود کو پرسکوں رکھنے کی کوشش کرنا ہو گی۔
اسکواڈ میں جویریہ خان (کپتان ، قومی ٹیم) ، رامین شمیم (ون ڈے کپتان ، اےٹیم) ، سدرہ نواز (ٹی 20 کپتان ، اے ٹیم) ، عالیہ ریاض ، ایمن انور ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر) ، ناہیدہ خان ، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر) ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمائمہ سہیل ، صبا نذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button