Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاکستان عالمی امن و ترقی کیلئے چینی کاوشوں کی حمایت کرتا ہے

لوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن، ترقی اور نظام برقرار رکھنے کیلئےچین کی ‏کاوشوں کی حمایت کرتا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کی سربراہ کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ‏ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی ترقی میں سی پی سی کے فلسفے کی حمایت کرتا ہے ‏کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور پی ٹی آئی میں ترقی کافلسفہ مشترک ہے چین پاکستان اقتصادی ‏راہداری بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور ہم اپنے بنیادی مفادات کے حصول میں ایک دوسرے ‏کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پی سی کا چینی قوم کو عظیم تر بنانے اور پی ٹی آئی کا ’’نیاپاکستان‘‘وژن ‏دونوں ممالک کے عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے ، دونوں جماعتیں جدوجہد،عزم اورثابت قدمی کے ‏مشترکہ جذبےکی بھی حامل ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف ملک میں قانون کی بالادستی، مساوات اور ‏انصاف کےاصل مشن پرسختی سے کاربند ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی برادر ملک ہیں ہمیں پوری انسانیت کیلئےمشترکہ ‏مستقبل جیسے باوقار مقصد کیلئے مل کر بڑھنا ہوگا، کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے 100ویں یوم ‏تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں۔
کمیونسٹ پارٹی چائنا نےدنیا میں سیاسی جماعتوں کوکامیابی کی نئی ‏جہت دی عوامی ترقی کا فلسفہ مدنظررکھا، کالونیوں کے نظام کے خاتمے کے بعدچین نے عوام ‏کوترجیح دی چین کے ترقی کے فلسفے سے عوام میں خوشحالی ممکن ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button