Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان میں پہلے ٹرانس جینڈر سکول نے کام شروع کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہد ایت پر محکمہ تعلیم جنو بی پنجا ب کے زیر اہتمام پا ئلٹ پراجیکٹ کے طو ر پر گو رنمنٹ کمپری ہنیسو گرلزہا ئی سکول ملتا ن میں ٹرانس جینڈ ر کمیونٹی کےلئے باقاعد ہ کلا سز شروع کرد ی گئی ہیں ۔
سیکر ٹر ی تعلیم جنو بی پنجا ب ڈا کٹرا حتشام انور نے کلاسز کے آ غاز کے مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے بتا یا کہ حکو مت پنجا ب نے اس مشکل اوراہم ٹاسک کےلئے جنو بی پنجا ب اور ملتا ن کا انتخا ب کیا جسے محکمہ تعلیم جنو بی پنجا ب کی ٹیم نے شبانہ رو ز کی محنت سے مکمل کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ ابتد ائی مر حلے میں مختلف کلا سز کے اٹھارہ ٹرانس جینڈ ر طلبا ءکی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور آ ج سے ان کی پڑھائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ طالبعلمو ں کی سہو لت کو مدنظر رکھتے ہو ئے کلاسز کے اوقا ت کا ر شا م 4 سے 6 بجے تک رکھے گئے ہیں تاکہ اس کمیو نٹی کے زیا دہ سے زیادہ لو گ مستفید ہو سکیں ۔
انہو ں نے کہا کہ شہر کی مختلف جگہو ں سے طالبعلمو ں کو پک اینڈ ڈرا پ کی سہو لت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس کے علا وہ انہیں یونیفا رم ،بستے اور جو تے بھی سر کا ری طو ر پر مہیا کئے گئے ہیں ۔
سیکر ٹر ی تعلیم نے مزید بتایا کہ حکومت اگلے مر حلے میں ان طلبا ءکےلئے ووکیشنل ٹر یننگ کا اہتما م کر ے گی ۔جس مےں ان کو ڈریس ڈیزائنگ ،ٹیلر نگ ،کوکنگ ،بیو ٹی پا رلر اور ہیئر ڈریسر کے کو ر س کر ائے جا ئیں گے تا کہ رسمی تعلیم کے حصول کے ساتھ سا تھ یہ ہنر مند ہو کر معا شی طو ر پر بھی خو د مختا ر ہو سکیں ،انہو ں نے کہا کہ تعلیم یا فتہ ٹرانس جینڈ رکمیونٹی کو رو ز گا ر اور کا روبا ر کی فر اہمی کے منصو بے حکومتی ترجیحا ت میں شا مل ہیں ،اس سلسلے میں ”احسا س پروگرام “اور ”قر ضہ سکیم “کی معا ونت سے اس کمیو نٹی کو مفید شہر ی بنا نے کی منصو بہ بند ی بھی کی جا رہی ہے ۔
ڈا کٹرا حتشام انور نے مز ید کہا کہ ٹرانس جینڈ ر کمیو نٹی کو پڑ ھا نے کےلئے ابتد ائی نصاب ”جا ئیکا ایجنسی“کے تعا ون سے مرتب کیا گیا ہے جب کہ اسی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یا فتہ ایم فل ایجو کیشن علیشہ کی خد مات بطو ر استاد حاصل کی گئی ہے تا کہ استا د اور طلبا ءکے درمیا ن بہتر ین تعلق استو ار ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ ملتا ن میں پا ئلٹ پراجیکٹ کی کامیا بی کے بعد جنو بی پنجا ب کے دیگر ڈو یژ نز بہاولپور اور ڈ یرہ غازی خان میں بھی ٹرا نس جینڈ ر کلا سز کا اجر اءکیا جا ئے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button