ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کی ڈاکٹر مقرب کو مبارکباد
ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کو دوبارہ ریذیڈنٹ آفیسر کا چارج ملنے پر ملاقات کی، اور ان کو دوبارہ اسائنمنٹ ملنے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر صدر ملک صفدر حسین اور رانا مدثر کا کہنا تھا کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک ٹینیور گزارنے کے بعد کسی ریذیڈنٹ آفیسر کو دوسرا ٹینیور دیا گیا ہو۔
پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر صاحب کی قابلیت، ایمانداری کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر پر اعتماد کرتے ہوئے ریذیڈنٹ آفیسر کا چارج دیا۔
ہم ملازمین اور ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن وائس چانسلر کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔
دوسری طرف یونیورسٹی سکیورٹی سٹاف نے پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی تعیناتی کو سراہتے ہوئے سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا۔