Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان: سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مختلف کھیلوں کے نمائشی میچوں کا آغاز ہوگیا۔

جشن آزادی گیمز کا باقاعدہ آغاز سپورٹس کمپلیکس میں ملتان گرین اور ملتان وائٹ کے درمیان کبڈی کے میچ سے ہوا جو کہ ملتان گرین نے تیس کے مقابلہ میں پینتیس پوائنٹ حاصل کرکے جیت لیا۔

ان گیمز کا باقاعدہ آغاز رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کیا جبکہ انٹرنیشنل کبڈی ریفری و ڈاریکٹر سپورٹس بی زیڈ یو ترس محی الدین مہمان خصوصی تھے۔۔

اس موقع پر فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان۔نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان۔محمد شاہد۔محمد عدنان۔محمد طارق۔محمد رمضان۔محمد ریاض ۔سیف الله بھی موجود تھے سپورٹس جمنیزیم میں بیڈمنٹن گرلز کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

جس میں سمعیہ اعجاز نے پہلی جبکہ مصباح ریاض نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے، جبکہ ریفری کے فرائض محمد انیس خان نے سرانجام دیے۔

اسی طرح طلباء کے درمیان یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے حضرت بہاء الدین زکریا ای لائبریری ملتان میں مضمون نویسی اور بیت بازی کے مقابلہ جات بھی ہوئے، جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button